27 اپریل 2025 - 00:00
مآخذ: پبلک نیوز
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے اہم بیان جاری کردیا

ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے، اہم بیان جاری کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کرنے پر تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی، تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ایران ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہے۔

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے اہم بیان جاری کردیا


یاد رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے اہم بیان جاری کردیا


اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا تھا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا خواہش مند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے اہم بیان جاری کردیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha